• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج 37 ڈگری کی گرمی 40 ڈگری کی محسوس کی گئی


کراچی میں آج 37 ڈگری کی گرمی 40 ڈگری کی محسوس کی گئی ہے۔

سندھ کے بیشتر شہروں میں گرمی کی شدت محسوس ہونے لگی، محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر مقامات پر 11 اپریل تک موسم گرم رہے گا۔

کراچی میں 37 ڈگری کی گرمی 40 ڈگری کی محسوس کی گئی۔ نوابشاہ میں درجہ حرارت 41، حیدرآباد اور دادو میں 39، ٹھٹھہ 38، سکھر میں 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر 11 اپریل تک موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے 13 اور 14 اپریل کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب میں 10 سے 15 اپریل کے درمیان وقفے وقفے سے طوفانی بارشیں ہوں گی۔

10 سے 12 اپریل تک مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال اور 12 اپریل سے گوجرانوالا، لاہور، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال ڈویژن میں بارشوں کا امکان ہے۔

بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ا ور کشمیر میں بھی بارش متوقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید