• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی: 26 پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی ریفرنس، حکومت نے مذاکراتی کمیٹی بنا دی

پنجاب اسمبلی : فائل فوٹو
پنجاب اسمبلی : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکان پنجاب اسمبلی کی نااہلی کے ریفرنس کے معاملے پر حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کےلیے 11 رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا، حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کا اجلاس اتوار کو ہوگا۔

پنجاب اسمبلی میں اتحادی جماعتوں کی 11 رکنی کمیٹی میں وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللّٰہ خان، رانا ارشد اور افتخارحسین چھچر شامل ہیں۔

 ان کے علاوہ راحیلہ خادم حسین، امجد علی جاوید، احمد اقبال چوہدری، چوہدری شافع حسین بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی اور استحکام پاکستان پارٹی کے شعیب صدیقی بھی کمیٹی میں شامل ہیں، اپوزیشن نے تا حال مشاورتی ٹیم سے آگاہ نہیں کیا۔

قومی خبریں سے مزید