• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشپا 2 کے ایک ہزار کروڑ کا بزنس کرنے کا امکان ہے، ماہرین

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ماہرین کی جانب سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ پشپا سیریز کی دوسری فلم پشپا 2 ریلیز کے پہلے ہی روز 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر جائے گی۔ 

پشپا کی کامیابی کے بعد اب اسکے سیکوئل پشپا دا رائز کا انتظار کیا جارہا ہے۔ فلم میں الو ارجن نے جاندار اداکاری کرکے مداحوں کے دل جیت لیے، رشمیکا مندانا کی اداکاری بھی مداحوں کو خوب بھائی۔ 

تاہم اب سیکوئل یعنی پشپا 2 میں دو ہاتھیوں یعنی پشپا (الو ارجن) اور انسپکٹر بھنور سنگھ شیخاوت (فہد فاصل) کے درمیان معارکہ آرائی دیکھنے کےلیے مداح بےتاب ہیں۔ 

فلم سے متعلق ٹریڈ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2024 میں پشپا 2 ایسی فلم ہے جس سے ناصرف جنوبی بھارت بلکہ شمالی بھارت میں بھی امیدیں ہیں۔  

انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ جس طرح سے لوگ اسکا انتظار کر رہے ہیں پہلے دن ہی فلم 100 کروڑ کمالے گی جبکہ اگر اس کا مواد اتنا اچھا ہوا جتنا پشپا 1 کا تھا تو اس کے 1000 کروڑ بھی کمانے کے امکانات ہیں۔ 

واضح رہے کہ فلم پشپا 2 (پشپا: دا رائز) رواں برس 15 اگست کو ریلیز کی جارہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید