• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، ایل ایل بی سال اول و دوئم سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایل ایل بی سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔ نتائج کے مطابق ایل ایل بی سال اول کے امتحانات میں 90طلبہ شریک ہوئے،70طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 20طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب 77.78 فیصد رہا۔ ایل ایل بی سال دوئم کے امتحانات میں 207طلبہ شریک ہوئے،176طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 31طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 85.02 فیصدرہا۔