• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ایٹم بم اور حملہ کرنے کے ہتھیاروں کی کوئی ضرورت نہیں، ایمل ولی

اسلام آباد (فاروق اقدس/ تجزیاتی جائزہ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور پارٹی کے رہبر اسفند یار ولی خان کے صاحبزادے ایمل ولی خان نے پاکستان کی ایٹمی طاقت ہونے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹم بم کی کوئی ضرورت نہیں تمام اخراجات قوم پر کئے جائیں، پاکستان اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی پر حملہ کرے۔ ایمل ولی نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ 80فیصد دفاعی اخراجات ختم کرکے قوم کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنے ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات آبائی رہائش گاہ ولی باغ چارسدہ میں عید کے موقع پر میڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے ایمل ولی خان کی جماعت کا ایک طویل پس منظر اور سیاست میں ان کے دادا خان عبدالولی خان اور والد اسفند یار ولی خان کا کردار قومی سطح پر رہا ہے ،غیرجمہوری حکومتوں کے خلاف بننے والے اپوزیشن کے اتحادوں میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔
اہم خبریں سے مزید