• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا اسرائیل پر حملہ، تہران میں شہریوں کا جشن

اسرائیل پر ایران کی جانب سے ڈرون حملوں پر ایران کے مختلف شہروں میں جشن منایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں شہری ایران کے پرچم لے کر سڑکوں پر نکل آئے۔

شہریوں نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

دوسری جانب لبنانی دارالحکومت بیروت میں بھی اسرائیل پر حملے کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائلز داغے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں سے دفاعی تنصیبات کو معمولی نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی میزائل اور ڈرون کو مار گرادیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید