سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی آج گڑھی خدا بخش میں منائی جا رہی ہے۔
برسی پر ملک بھر سے کارکن اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں۔
مرکزی جلسہ گڑھی خدا بخش میں شام 6 بجے ہو گا، جلسے سے بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
پولیس اہلکار مرکزی پنڈال کے بیرونی حصے میں تعینات کیے گئے ہیں جن میں خواتین، سادہ لباس اور ٹریفک اہلکار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا تھا۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ اب 14 اپریل کو گڑھی خدابخش میں ہو گا۔
ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ 4 اپریل کا جلسہ رمضان المبارک کے احترام میں ملتوی کیا گیا ہے۔