ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
تہران سے عرب میڈیا کے مطابق ایرانی اور برطانوی وزرائےخارجہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ کشیدگی کو بڑھانے کے خواہاں نہیں، لیکن اگر اسرائیل نے جوابی حملہ کیا تو پھر پہلے سے زیادہ سخت جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔