کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ایران کے اسرائیل پر حملے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملے سے مظلوم فلسطینیوں کو حوصلہ ملا ہے کہ کوئی مسلم ملک تو ان کی مدد کو پہنچااور قابض اسرائیل کے خلاف اقدام کیا ،ایران امت مسلمہ کی امید اور مدافع بیت المقدس ہے فلسطین پر مسلم ریاستوں کی خاموشی کو لمحہ فکریہ اقدام قراردیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے جواب دے کر صیہونی ریاست کے خلاف دفاع کا آغاز کر دیا ہے اب مسلم ممالک کو ایران کا کھل کر ساتھ دینا چاہیے جیسے اسرائیل کی حمایت میں امریکہ برطانیہ جاپان فرانس اکٹھے ہو چکے ہیں۔