اسلام آباد (نیوز ایجنسیز)ایرانی سفیر کا وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ کا دورہ،اہم معاملات پر تبادلہ خیال۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ اسرائیلی جہاز پر کوئی پاکستانی ہے تو اسے چھوڑ دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ حکام سے خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اسرائیلی بحری جہاز ایم ایس سی ایریز پر موجود پاکستانیوں سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں ایرانی سفارتی حکام نے پاکستانی باشندوں تک رسائی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا، ایرانی صدر کے آئندہ ہفتے دورہ پاکستان اور متوقع معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر بھی گفتگو کی۔