• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سیریل ”بے حد“ کا آج سے ”جیو ٹی وی“ پر آغاز

کراچی (جنگ نیوز) سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”بے حد“ کا بدھ سے ”جیو ٹی وی“ پر آغاز ہوگا۔ ناظرین اس سیریل میں محبت، ضد، عناد اور خوشیوں کے سنگسار ہونے کے مختلف پہلو دیکھیں گے۔ ناظرین کی دلچسپیوں کیلئے اس بار رخسانہ نگار کے قلم کا انتخاب کیا گیا ہے جن کی کہانی نے پروموشن کے فیز سے ہی دھوم مچادی۔ سیدرامش رضوی کی ہدایات میں یکطرفہ محبت کا جنون کیسے چھین لے گا چاہنے والے کا سکون؟۔ ڈرامہ سیریل کی اسٹار کاسٹ میں شامل روبینہ اشرف، شہریار زیدی، ہمایوں اشرف، زینب قیوم، بینش چوہان، کامران جیلانی اور ساتھی فنکاروں کے ہمراہ مدیحہ امام، عفان وحید کی کیمسٹری کو کس طرح سے اُلجھائے گی صبور کے کردار ”جگنو“ کی مسٹری۔ صابر ظفر کے لکھے گئے گیت کو شانی ارشد نے اپنی آواز اور کمپوزیشن کے ساتھ ڈرامہ سیریل کے او ایس ٹی کی صورت دِل آویزبنادیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید