• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر کپور، رنویر سنگھ، یش یا پھر الو ارجن، کون ہوگا ’کھل نائیک 2‘ کا ہیرو؟

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

بھارتی فلم ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے ’کھل نائیک 2‘ کا اسکرپٹ مکمل کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم ’کھل نائیک 2‘ کے مرکزی کردار کے لیے رنبیر کپور، رنویر سنگھ، یش اور الو ارجن جیسے اداکاروں کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

1993ء میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’کھل نائیک‘ میں مشہور ترین کردار ’بلرام پرساد‘ اداکار سنجے دت نے نبھایا تھا۔

دوسری جانب ’کھل نائیک 2‘ کے لیے فلم ساز سبھاش گھئی اب ’بلو بلرام‘ (بلرام پرساد) کے کردار کے لیے نوجوان اداکاروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔

سبھاش گھئی کی فہرست میں بالی ووڈ سے اداکار رنویر سنگھ اور رنبیر کپور جبکہ تیلگو فلموں سے اداکار الو ارجن اور کناڈا انڈسٹری سے اداکار یش سرِفہرست ہیں۔

یاد رہے کہ ’کھل نائیک‘ میں مادھوری ڈکشٹ، سنجے دت، جیکی شیروف اور انوپم کھیر شامل تھے۔

فلم ’کھل نائیک‘ کا گانا ’چولی کے پیچے کیا ہے‘ زبردست ہٹ ہوا تھا جسے دوبارہ 2024ء کی فلم ’کریو‘ میں فلمایا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید