بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے حکمراں جماعت بی جے پی کی امیدوار اداکارہ کنگنا رناوت کے تبصروں کو ’بکواس‘ قرار دے دیا۔
پریانکا گاندھی نے کنگنا رناوت کے حالیہ تبصروں اور تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ و سیاستدان کے تبصرے اور تنقید بے جا ہے، کانگریس کے رہنما تنقید کے بجائے مسائل پر توجہ دینے پر زور دیتے ہیں۔
کانگریس لیڈر پریانکا گاندھی نے اداکارہ اور بی جے پی کی امیدوار کنگنا رناوت کی تنقیدی تبصروں پر جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کنگنا کے بیانات کو ’بکواس‘ قرار دیا۔
پریانکا گاندھی کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت کے تبصروں پر بیان یا ردِ عمل دینا ضروری نہیں ہے۔
کانگریس لیڈر نے انڈیا ٹوڈے سے خصوصی طور پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم شکر گزار ہیں کہ وہ (کنگنا رناوت) ہمارے بارے میں بات کر رہی ہیں لیکن کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں اس کی ہر بکواس کا جواب دوں؟
واضح رہے کہ ہماچل پردیش میں لوک سبھا کا الیکشن لڑنے والی کنگنا رناوت مختلف مواقع پر کانگریس اور سابقہ کانگریس حکومتوں پر تنقیدی حملے کرتی رہتی ہیں۔