• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگری نے غیر ملکیوں کے لئے رہائشی پرمٹ کی مدت بڑھا دی

بڈاپسٹ (نیوزڈیسک) ہنگری نے تارکینِ وطن کے لیے رہائشی پرمٹس کی مدت میں توسیع کردی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ نئی درخواستوں پر اقدامات 30اپریل روک دیئے گئے ہیں۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ یہ فیصلہ سالِ رواں سے نافذ کیے جانے والے نئے امیگریشن قوانین کے باعث کیا گیا ہے۔یورپی یونین کے کسی رکن کے قومی مفاد کی ترجمانی کرنے والے کسی رہائشی پرمٹ کے سوا تمام متعلقہ درخواستوں پر کارروائی 30اپریل 2024تک ملتوی کردی گئی ہے۔پرانے امیگریشن قوانین کا اطلاق 31دسمبر 2023سے قبل جمع کرائی جانے والی درخواستوں پر ہوگا اور اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ رواں ماہ کیا جائے گا۔نئے امیگریشن قوانین کے تحت رہائشی پرمٹس کی درخواستوں کی 24 اقسام ہیں جن میں سے 8 کا تعلق ملازمت سے ہے۔ امیگریشن کے پرانے قوانین کے تحت رہائشی پرمٹ کی 18 اقسام تھیں۔ہنگری کے نئے امیگریشن قوانین کے تحت کسی بھی اور کیٹیگری میں رہائشی پرمٹ ختم کردیا گیا ہے۔ زیادہ اور کم ہنرمند افراد کے لیے اب الگ الگ رہائشی پرمٹ متعارف کرائے گئے ہیں۔