• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افریقی ملک کیمرون میں 23 لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

یاؤندے (جنگ نیوز)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ افریقی ملک کیمرون میں 23لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے، مستحق افراد میں77یصد خواتین اور بچے شامل ہیں،اقوام متحدہ نے وسطی افریقہ کے ملک کیمرون میں حکومتی اشتراک سے23لاکھ انتہائی غریب لوگوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی منصوبہ شروع کیا ہے۔ملک میں تشدد، قدرتی آفات، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور بیماریوں سے متاثرہ لوگوں کی مالی مدد کے اس منصوبے کے لیے تقریبا37کروڑ14لاکھ ڈالرکی ضرورت ہے، جو گزشتہ سال کے 40کروڑ73لاکھ ڈالر سے کم ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق ملک میں امداد کے مستحق افراد میں 77 فیصد تک خواتین اور بچے شامل ہیں دارالحکومت یاندے میں منصوبے کے افتتاح کے موقع پر اقوام متحدہ کے امدادی کوآرڈینیٹر برائے کیمرون کولی بالے سائیکا نے کہا کہ پوری انسانی برادری اور عطیہ دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ وہ فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اپنے عہد کا اعادہ کریں۔
یورپ سے سے مزید