• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ و مغربی کنارے کے لئے 2.8 ارب ڈالر کی ضرورت ہے

نیویارک(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ نے غزہ اور مغربی کنارے کےلیے 2.8ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے کی 30لاکھ آبادی کےلیے فوری امداد کی ضرورت ہے۔عالمی ادارے کا مزید کہنا ہے کہ غزہ کو امداد کی رسائی بہتر بنانے کےلیے اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے آفس برائےامور انسانی امداد (او سی ایچ اے) کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں قحط کا خطرہ ہے جو کسی بھی وقت آنے کا امکان ہے، غزہ کی نصف سےزیادہ آبادی بھوک کی تباہ کن سطح کا سامنا کررہی ہے۔او سی ایچ اے کے مطابق شمالی غزہ کے بازاروں میں بنیادی غزائی اشیاء کی شدید کمی ہے، وہاں کی آبادی امدادی راشن دینے والے غیر رسمی سپلائرز پر انحصار کررہی ہے۔ 
یورپ سے سے مزید