• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صہیونی حکومت کے ساتھ معاہدے، گوگل کے ملازمین کا احتجاج

نیویارک( نیوز ڈیسک)گوگل ملازمین اور فلسطین کے حامی گروپوں نے گوگل کمپنی کے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے خلاف احتجاج کیا ہے۔مظاہرین نے نیو یارک اور کیلیفورنیا کے دفاتر میں9گھنٹے سے زائد احتجاجی دھرنا دیا اور ریلیاں نکالیں۔مظاہرین نے اپنی کمپنی سے اسرائیل کے ساتھ ہوئے معاہدے سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کرنے والے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔واضح رہے کہ گوگل نے صہیونی حکومت کے ساتھ مصنوعی ذہانت اور نگرانی کا 1.2بلین ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید