• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ میں شامل نئے وزرا کو محکمے الاٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کابینہ میں شامل نئے وزرا کو محکمے الاٹ کر دیئے گئے، نوٹیفکیشن کے مطابق ریاض شاہ شیرازی کو محکمہ اوقاف،عشر زکوٰۃ و مذہبی امور کی وزارت کا قلمدان دے دیا گیاجام اکرام اللہ دھاریجو کو محکمہ صنعت، محمد علی ملکانی کو محکمہ جامعات اور بورڈز،مخدوم محبوب الزماں کو محکمہ بحالیات، دوست علی راہموں کو وزارت ماحولیات اور کوسٹل ڈیولپمنٹ کا قلمدان سونپ دیا گیا شاہد تہھیم کو محکمہ محنت کا قلمدان دیا گیا،شاہینہ شیر علی کو ویمن ڈیولپمنٹ اور طارق علی تالپور کو سوشل ویلفیئر کا محکمہ دیا گیا ہے ،دریں اثنا ایک دوسرے نوٹیفکیشن میں وزیر جیل خانہ علی حسن زرداری کو محکمہ ورکس اینڈ سروسز کا بھی قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے ۔قبل ازیں سندھ کابینہ میں توسیع ، مزید 8وزیر شامل، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ میں توسیع کردی ہے بدھ کو صوبائی کابینہ کے مزید 8 وزراء نے حلف اٹھا لیا جس کے بعد صوبے میں کابینہ کے ارکان کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید