• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ، نانبائیوں کاہڑتال ختم کرنے کا اعلان

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی کی متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔جنرل سیکرٹری نانبائی ایسوسی ایشن خورشید قریشی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق روٹی 16روپے اور نان 20 روپے کا فروخت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور ہم حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔ روٹی کا وزن 100 گرام اور نان کا وزن 120 گرام ہو گا۔
اسلام آباد سے مزید