• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ پر سٹریٹ کرائم میں لوٹ مار جاری، شہری موبائل فونز، نقدی سے محروم

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،قفل شکنی ،چوری اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ بورنگ روڈ پردولڑکے گن پوائنٹ پرعمیر سے موٹرسائیکل ، تھانہ وارث خان کے علاقہ طماسب آبادمیں2موٹرسائیکل سوار شکیل احمد سے اسلحہ کی نوک پر موبائل،10 ہزار روپے،اے ٹی ایم کارڈ اور شناختی کارڈوغیرہ ، ظفرالحق روڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل اسلحہ کی نوک پر عامرفیاض سے10ہزارروپے اور گھڑی مالیتی20 ہزار روپے،کمیٹی چوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار شعور حسین سے اسلحہ کی نوک پر50ہزارروپے اور موبائل ، لالی چوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار رئیس مجید سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،تھانہ بنی کے علاقہ اصغرمال میں 2موٹرسائیکل سوارراجہ سہیل ارشد وغیرہ سے اسلحہ کی نوک پر3موبائل ،ایک لاکھ 10 ہزارروپے ، واچ ،موٹرسائیکل کی رجسٹریشن بک،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں 2موٹرسائیکل سوار وقاص شفق سے اسلحہ کی نوک پرموبائل اورایک لاکھ 40ہزارروپے ، چاندنی چوک میں3نامعلوم ملزمان سیداسرارعلی سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل ، ہولی فیملی گیٹ نمبر 4کے قریب2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر راجہ فیضان سے موبائل اور 4ہزارروپے ،ہولی فیملی ہسپتال کے قریب 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر شاہ زیب جہانگیر اور اس کے کزن سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل ،2موبائل اور5ہزارروپے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان میں محمدسفیان خان وغیرہ سے دوموٹرسائیکلوں پر سوار4 نامعلوم ملزمون 2موبائل،13 ہزار پانچ سوروپے ،شناختی کارڈ وغیرہ ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ رحیم آبادمیں 3موٹرسائیکل سوار آہیان راجپوت سے گن پوائنٹ پرموبائل اور ڈیڑھ ہزارروپے ، کھوکھر روڈ پر تین موٹرسائیکل سوار محمد زوہیب عامر سے اسلحہ کی نوک پر 2موبائل اور 4ہزا رروپے،تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈ پر بنی سٹاپ کے قریب چارنامعلوم موٹرسائیکل سوارنجیب اللہ سے گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے، شناختی کارڈ ،موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔شکریال میں کیپٹن ڈاکٹر عامرشہزادکی گاڑی سے بیٹری اورایم پی 3مالیتی15ہزارروپے ،شکریال میں جابرخان کے گھرکے دروازے توڑ کر 15ہزارروپے، طلائی زیورات مالیتی ساڑھے تین تولہ ، 2چیک اور دیگر کاغذات،غوثیہ چوک میں معاذاحمد کےرہائشی کمرے سے 2لیپ ٹاپ اور دیگر کاغذات ،کمال آبادمیں قاضی ناظم علی کے گھر کے تالے کھول کر سونا مالیتی 11لاکھ 95ہزار روپے اور دیگرسامان مالیتی 50 ہزار روپے ،ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ثمینہ شجاعت کے گھرسے ایل ای ڈی ،50ہزارروپے اور زیور مالیتی 2لاکھ10ہزارروپے چوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید