• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں کےمختلف علاقوں سے سات لڑکیوں سمیت 8 افراد اغواء

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 6لڑکیوں ،ایک نوجوان اور اسلام آباد سے ایک دوشیزہ کو اٖغواءکرلیاگیا۔تھانہ پیرودھائی کو اظہر محمود نے بتایاکہ اس کی چھوٹی بیٹی (ل) کو زریاب خان اغواء کر کے لے گیا۔تھانہ آراے بازارکو محمد قدیم نے بتایا کہ میری بیٹی (ز) کووسیم 2نامعلوم افراد کے ہمراہ اغواءکرکے لے گیا۔ تھانہ ریس کورس کو سید جواد علی نے بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی29سالہ سید محمد علی اغواء ہو گیا۔تھانہ ائرپورٹ کو شیخ محمد رمضان نے بتایاکہ میری بیٹی (د) کو ایان بٹ ،صغیر بٹ ،عاصمہ ،فرحان بٹ اورسلمان بٹ نے باہم صلاح مشورہ ہو کر اغواء کر لیا۔تھانہ صدرواہ کو امجد محمو د نے بتایاکہ اس کی 22سالہ بھانجی(ح) اغواء ہو گئی۔تھانہ مندرہ کو ریاض نے بتایا کہ سائل کی زوجہ(گ) عمر40سال کو کسی نے اغواء کر لیا۔تھانہ دھمیال کو سکینہ بی بی نے بتایاکہ اس کی بیٹی (س)عمر23سال کو جمیل احمد نے اغواءکرلیا۔ تھانہ گولڑہ کورفیہ بی بی نے بتایاکہ اس کی 16سالہ پوتی (م)اغواء ہو گئی۔ گھرسے ایک لاکھ 60ہزار روپے اور تین تالے سونابھی غائب ہے ۔
اسلام آباد سے مزید