• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) محکمہ موسمیات کے مطابق 29اپریل تک در میانی سے تیزموسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال،مانسہرہ ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ اور انسانی جانوں، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، گاڑیوں سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسومیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں جڑواں شہروں و گردونواح میں گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری متوقع ہے ۔
اسلام آباد سے مزید