پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر کس کس سے وعدے ہوئے؟ ایک دھرنے سے تکلیف ہے باقی جلوسوں کا کیا ہوگا؟
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا فوج ہماری ملک بھی ہمارا ہے، ملک کے فیصلے اگر فرد واحد کو کرنے ہیں تو جنگل کا قانون ہوگا، سیاست میں مداخلت بنیادی طور پر آئین شکنی ہے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ عوامی انقلاب کا طریقہ ووٹ کی پرچی ہے، اسلام آباد کے تینوں حلقے تھے جن پر آر او کے اعتراضات نہ تھے، پی ٹی آئی جیت رہی تھی، ہمیں ہرایا گیا تشدد کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر بتائیں وہ تین گھنٹے کے لیے کہاں گئے تھے؟
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کمیشن بنا دیں ہم پیش ہونے کےلیے تیار ہیں۔ الیکشن کمیشن کو صرف پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض ہے۔