• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 سال سے قتل کیس میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)26سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیاگیا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے تھانہ باغبان پورہ میں درج مقدمہ میں پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم اللہ دتہ کوگرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم اللہ دتہ 1998 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید