• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے ایس ایچ اوز کو روزانہ دو گھنٹے عوامی مسائل سننے کی ہدایت

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد کے ایس ایچ او زکو چار سے چھ بجے تک پولیس سٹیشنوں میں موجودگی یقینی بنانے کاحکم دیدیاگیا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہتمام ایس ایچ اوز روزانہ شام 4 سے 6بجے تک تھانے میں موجودگی یقینی بنائیں اور اس دوران وہ لوگوں کے مسائل سنیں۔تمام ایس ایچ اوز کی ان اوقات میں سیف سٹی سے منسلک کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔آئی جی نے کہا ہے کہپولیس افسران کی بائیو میٹرک حاضری کا جائزہ لیا جائیگا۔
اسلام آباد سے مزید