سیشن کورٹ لاہور میں مریم نواز کے خلاف پولیس یونیفارم پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔
ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے درخواست گزار سےفرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ وکیل وقار شاہ نے مریم نواز کےخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر رولز کی خلاف وزری کی ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔