• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنرکا انٹر کے امتحانی مراکز کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے انٹر کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امیدواروں کو فراہم سہولیات اور امتحانی میٹریل کی ترسیل کا جائزہ لیا، اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن فیض احمد ریاض نے امتحانی مراکز پر انتظامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امتحانی مراکز کی حدود میں قیام امن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جبکہ امیدواروں کو پارکنگ ،پانی اور سکیورٹی کی موثر سہولت فراہم کی جائے گی۔تعلیمی اداروں میں قائم مراکز میں امتحانی عمل شفاف رکھنا ترجیح ہے۔
ملتان سے مزید