• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسی کے خمار نے اربابِ اختیار کو بدمست کر رکھا ہے،YDA

لاہور(جنرل رپورٹر)وائے ڈی اے پنجاب کی قیادت نے میوہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت وزیرصحت خواجہ عمران نذیرکیلئے کم از کم ایک ماہ کیلئے اخلاقی تربیت کے کسی کورس کا انتظام کیا جائے جہاں انہیں عہدے کے شانِ شایان گفتگو کا بنیادی ڈھنگ سکھایا جاسکے۔محسوس ہوتا ہے کہ کرسی کے خمار نے اربابِ اختیار کو بدمست کر رکھا ہے۔وائے ڈی اے پنجاب کا ایک وفدڈاکٹرز کو درپیش مسائل کے تدارک کیلئے پرائمری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ گیا ، وزیرصحت خواجہ عمران نذیرنےنہ صرف ملاقات سے انکار کیا بلکہ بدتہذیبی کا انتخاب کیا۔رہی سہی کسر دورانِ گفتگو وزیر صاحب کے اُٹھ کر چلے جانے نے پوری کردی۔اس رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فرعون صفت وزیر کے بھرپور بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ پنجاب بھر کے کسی بھی ہسپتال میں وزیرصحت کو اسی انداز میں ویلکم کیا جائے گا جس طرح انہوں نے گزشتہ روزاپنے ڈپارٹمنٹ میں ڈاکٹرز کے ساتھ کیا۔
لاہور سے مزید