چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 25 مئی تک ملک سے باہر ہوں گے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے غیر ملکی دورے کے سبب جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔
جسٹس منیب اختر کل ہی بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھائیں گے۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں صبح ساڑھے 10 بجے ہو گی۔
جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیں گے۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء بھی شرکت کریں گے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کل آذربائیجان جا رہے ہیں، جہاں وہ ای سی او ممالک کی چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔