• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مسجد نبویﷺ میں بارش کے دلکش مناظر کی ویڈیو سامنے آئی ہے، سعودی میڈیا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کردی۔

پیر کی شام مسجد نبویﷺ میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ مدینہ منورہ میں تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی۔

اس حوالے سے جاری ویڈیو میں بارش کے دوران ایک نمازی کو نماز ادا کرتے اور دعا مانگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے شہروں دمام اور الخبر میں بارش کے باعث بلدیہ نے تمام انڈر پاس اور پل بند کر دیے، دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی، حکومت کی جانب سے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

ادھر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایک بار پھر تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دبئی میں تیز ہوائیں چلنے لگیں، متوقع بارش کے پیش نظر دبئی ایئرپورٹ کے مسافروں کےلیے متبادل ٹرانسپورٹ پلان تیار کرلیا گیا۔

 دبئی میٹرو آج سے 2  روز تک رات بھر چلے گی، تعلیمی اداروں کو 2 دن آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ 

 بارش کے پیش نظر امارات کے رہنے والوں نے گاڑیوں کی اونچی پارکنگ کی تلاش شروع کردی۔