• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براستہ سمندر غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ بدھ کو سمندر کے راستے 700 سے زائد تارکین وطن برطانیہ پہنچے۔ 

برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں ہوم آفس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 14 کشتیوں کے ذریعے 711 افراد برطانیہ آئے، ایک کشتی پر اوسطاً 51 افراد سوار تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں برس براستہ سمندر غیرقانونی طور پر برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد 8,278 تک جاپہنچی۔ 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس سمندر کے راستے 29 ہزار 437 افراد برطانیہ آئے تھے۔ سیفٹی روانڈا بل کے بعد 32 کشتیوں پر1,611 افراد برطانیہ آچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید