• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث اشتہاری گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث اشتہاری حسنین نور کو کینٹ اسٹیشن کراچی کے قریب سے گرفتار کر لیا،ملزم سال 2021 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا،ملزم نے متعدد شہریوں کو سائپرس کے جعلی اسٹڈی ویزے دئیے،ملزم بیرون ملک یونیورسٹیوں کے جعلی لیٹرز بنانے میں بھی ملوث تھا، متاثرین سے 19 لاکھ روپے وصول کئے تھے،متاثرہ 3 شہریوں کو جعلی ویزوں کی بنیاد پر سال 2021 میں آف لوڈ کیا گیا تھا۔