• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی چیئرمین کی اہلیہ بشری بی بی غصے میں، جج پر اظہار عدم اعتماد


بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی غصے میں عدالت میں داخل ہوئیں۔

بشریٰ بی بی نہ تو اپنے شوہر سے ملیں، نہ ہی نندوں سے بات کی اور اُن کے ساتھ بیٹھیں، بس اپنی بیٹیوں سے سلام دعا کی اور الگ جاکر بیٹھ گئیں۔

بانی چیئرمین کی اہلیہ نے غصے میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والے جج پر بھی عدم اعتماد کیا اور پچھلی سماعت کا علم نہ ہونے کا شکوہ کردیا، جس پر جج نے کہا وہ سماعت تو ملتوی ہوگئی تھی۔

اس پر بشریٰ بی بی نے جواب دیا کہ وہ تو اس کیس میں قیدی نہیں، ناانصافی کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

الگ کمرے کا انتظام ہوا تو بشری بی بی نے بیٹیوں سے بات کی، بانی پی ٹی آئی بھی پریشان ہوگئے، اہلیہ کو فیملی کارنر میں چلنے کو کہا۔

عمران خان کبھی وکلاء، کبھی روسٹرم، کبھی بشریٰ بی بی تو کبھی اپنی بہنوں کے پاس جاتے رہے۔

بانی چیئرمین نے عدالت کو قائل کرنے کےلیے 3 بار وقت مانگا جبکہ بشریٰ بی بی سے 5 سے6 بار سرگوشیاں کیں۔

طویل مشوروں کے بعد وکلاء اور بانی پی ٹی آئی نے عدم اعتماد واپس لینے کے بارے میں عدالت کو بتایا۔

قومی خبریں سے مزید