• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے انگلینڈ ویمن اسکواڈ کا اعلان

برمنگھم (عمران منور/صائمہ ہارون) انگلینڈ نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے ویمن اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔ کپتان ہیتھر نائٹ کی قیادت میں تقریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والی سیریز کا آغاز تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ہوگا جس کے بعد تین ون ڈے ہوں گے۔ اسکواڈ کے دیگر ارکان میں لارین بیل، مایا باؤچیئر، ٹمی بیومونٹ، کیٹ کراس، ایلس کیپسی، چارلی ڈین، سوفی ایکسٹون، لارین فائلر، ڈینیئل گبسن، سارہ گلین، بیس ہیتھ، ایمی جونز، فرییا کیمپ، نیٹ سکیور برنٹ، لنسی اسمتھ، ڈینیئل وائٹ شامل ہیں۔ ٹیمی بیومونٹ، کیٹ کراس ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ بیس ہیتھ، فرییا کیمپ، لنسی اسمتھ صرف ون ڈے میں کھیلیں گی۔ پاکستانئ ویمن اسکواڈ میں ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبہ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید