• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیل کی ننھی بچی کو اپنے ساتھ لیجانے کی کوشش، ویڈیو وائرل


اکثر افراد کے بچپن میں کچھ ایسے حادثات رونما ہوجاتے ہیں جن کا اثر اور یادیں تاحیات رہ جاتی ہیں، ایسا ہی کچھ کردستان سے تعلق رکھنے والی ننھی بچی کے ساتھ بھی ہوا جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں کردستان سے تعلق رکھنے والی ننھی بچی کے ساتھ پیش آنے والے خوفناک حادثے کے دل دہلا دینے والا منظر قید ہوگئے جو خود اس ننھی بچی کے ذہن میں بھی تادیر تازہ رہنے کا امکان ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ننھی بچیاں مستقبل قریب سے بےخبر اپنے گھر کی چھت پر کھیل رہی ہوتی ہیں لیکن کچھ ہی دیر بعد ان میں سے ایک گھر کے اندر چلی جاتی ہے جبکہ دوسری بچی اپنے کھیل میں مشغول رہتی ہے۔

وائرل ویڈیو کے اگلے منظر میں اچانک نامعلوم سمت سے ایک چیل، گھر کی چھت پر کھیلتی اس ننھی بچی پر جھپٹا مار کر اسے اپنے ساتھ لیجانے کی کوشش کرتی ہے۔

تاہم خوش قسمتی سے بچی کی آہ و بکا سن کر گھر کے اندر سے ایک شخص باہر آتا ہے اور اس ننھی بچی کو چیل کے پنجوں سے چھڑا لیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی کیمرے کی مذکورہ ویڈیو جیسے ہی شیئر ہوئی اس نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی، سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ حادثہ بچی کے والدین کی نااہلی کے باعث پیش آیا ہے۔