• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی سوشل میڈیا پر توہین عدالت کارروائی کیلئے خط لکھ دیا

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی چیف جسٹس عامر فاروق کو توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے خط میں کہا ہے کہ بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔اس سے قبل جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے سوشل میڈیا مہم پر چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا ہے، خط کو توہینِ عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید