• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کا واقعہ ملک میں خانہ جنگی کرانے کی کوشش تھی، ضیاء عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ نومئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین واقعہ ہے جس میں ملکی دفاع کرنے والے اداروں پر حملہ کیا گیا، شہیدوں کی توہین کی گئی، یہ واقعہ ملک میں خانہ جنگی کرانے کی کوشش تھی جسے ملک کے سیکیورٹی اداروں نے اپنی مہارت اور ذہانت سے ناکام بنایا، پی ٹی آئی کو اپنی سیاست میں تبدیلی لانا ہوگی تاکہ اس کی ساکھ کو جو نقصان پہنچا ہے اس میں بہتری آسکے،انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نے عدم اعتماد کے بعد پاکستان کو خارجی سطح پر تنہا کرنے کے لئے جس طرح کے الزامات لگائے اس کا وہ آج تک کوئی ثبوت نہ دے سکے۔

ملک بھر سے سے مزید