• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان حکومت نے افغانستان میں رہائشی عمارتوں میں بیرونی کھڑکیاں بنانے پر پابندی لگا دی


طالبان حکومت نے افغانستان میں رہائشی عمارتوں میں بیرونی کھڑکیاں بنانے پر پابندی لگا دی، پہلے سے موجود عمارتوں میں ایسی تمام کھڑکیوں کو بھی بند کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

طالبان کے رہنما ہیبت اللّٰہ اخوند زادہ  نے ایک نیا فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت رہائشی عمارتوں میں ایسی کھڑکیوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جو پڑوسی گھروں، خاص طور پر ان گھروں میں موجود خواتین کی رہائش گاہوں کی طرف کھلتی ہوں۔

حکومتی ترجمان کے مطابق نئی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہئیں جن سے کسی کے صحن، باورچی خانے، پڑوسیوں کے کنویں اور دیگر ایسی جگہیں نظر آئیں جنہیں عموماً خواتین استعمال کرتی ہیں۔

حکومت کی جانب سے بلدیاتی حکام اور دیگر متعلقہ اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اس حکم کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ نئی عمارتوں میں ایسی کھڑکیوں کی تعمیر کو روکا جائے اور اس فرمان کی "سخت نگرانی" کی جائے۔

طالبان نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اصول ماضی میں تعمیر کی گئی عمارتوں پر بھی لاگو ہوں گے اور انہیں نئے قوانین کے مطابق تبدیل کرنا ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید