کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں کوئی اختلافات نہیں، تمام معاملات میں جمہوری طریقہ کار کے تحت مشاورت اور بحث سے فیصلے ہوتے ہیں، کسی کے کوئی ذاتی اختلافات نہیں، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی گورنرسندھ کو پرواہ بھی نہیں کہ انہیں تبدیل کیا جائے گا یا نہیں۔