• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ڈی ایس فائنل، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی سیکنڈ پروفیشنل کے نتائج

لاہور ( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ کامیابی کا تناسب 75.49 فیصد رہا۔ نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈنٹسٹری ملتان کی سیدہ دشکہ زھرا نے 800 میں سےمیں سے695نمبر لیکرپہلی، یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کی کشف قاسم نے 694 نمبروں کے ساتھ دوسری اور لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی آمنہ احمد عزیز نے 692 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مزید برآں یو ایچ ایس نے ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا بھی اعلان کردیا۔ بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی زینب افتخار نے 769/900 نمبروں کے ساتھ پہلی، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی رحما خان نے 763 نمبروں کے ساتھ دوسری اور بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی زرتاج زہرہ نے 757 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
لاہور سے مزید