بارسلونا (جواد چیمہ) قدیر اے خاں نے لوک موسیقی کے ذریعے یورپین و ایشائی کمیونٹی میں پاکستان کی قدر میں اضافہ کیا اور پاکستان کی پہچان کرائی۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے سنیئر رہنما اور چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر انٹرنیشنل افیرز بیرسٹر امجد ملک نے اسپین کے پاکستانی نژاد فوک گلوکار قدیر احمد خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ قدیر اے خان کا تعلق میرے آبائی شہر فیصل آباد سے ہے۔ ہم نے ایک ہی سکول میں تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قدیر اے خان نے یورپ بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں لوک موسیقی کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جوکہ ہمارے لئے قابل فخر ہے۔