• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی محکموں کو ون ونڈو ماڈل نافذ کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنررضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے گڈ گورننس کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں تمام ضلعی محکموں کو ون ونڈو ماڈل نافذ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔یہ بات انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے سرخ فیتہ کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جبکہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے گنجان آباد علاقوں میں آپریشن مزید تیز کیا جائے گا، ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی کے حامل محکموں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ۔
ملتان سے مزید