ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان ڈگری ویری فکیشن سیل سائلین کے لئے درد سر بن گیا ، شعبہ کے اہلکاروں کی جانب سے بے جا اعتراضات کے باعث ڈپلیکیٹ اسنادکا حصول مشکل بن گیا ۔ ذرائع کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان ڈگری ویری فکیشن سیل کےبے جا اعتراضات کے باعث گزشتہ 6ماہ سے بڑی تعدادمیں ڈگریاں تیار ہونے سے قا صر ہیں اور ملتان سمیت دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے سائلین کو پریشانی کا سامنا ہے اور انہوں نے چیئرمین بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورت احوال کا نوٹس لیں ۔