• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا اور امریکا نے پانی میں چلنے والے ڈرون متعارف کرا دیئے

سڈنی / نیویارک (نیوزڈیسک) آسٹریلیا اور امریکا نے پانی کے اندر چلنے والے ڈرون متعارف کرا دیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ان ڈرونز کو مستقبل میں جنگی آلات یا ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان ڈرونز کو (Ghost Shark ) اور (Manta Ray) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ڈرونز سمندر میں پانی کے نیچے کئی کام انجام دے سکتے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فضائی جنگ میں کئی ممالک ڈرونز کا استعمال کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے تاہم اب سمندر کے نیچے ڈرون کا استعمال حیران کُن تصور کیا جارہا ہے۔
یورپ سے سے مزید