کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کی خریداری میں ملکی اور غیر ملکی 8 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی ،وزارت نجکاری کے مطابق اظہار دلچسپی جمع کرنے کا وقت جمعہ17کی شام 4بجے ختم ہونے کے بعد آٹھ اداروں سے کوالیفکیشن اسٹیٹمنٹ موصول ہوا ہے۔
ان میں (1) فلائی جناح، (2) ایئر بلیو ، (3) عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، (4) سردار اشرف ڈی بلوچ ۔ شنازگی کمپنی لمیٹڈ (چین)، (5) جیریز انٹرنیشنل (پرائیوٹ) لمیٹڈ، (6) وائی.بی ہولڈنگز (پرائیوٹ) لمیٹڈ کی سراہی میں کنسورشیم، (7) پاک ایتھانول کی سربراہی میں کنسورشیم اور (8) بلیو ورلڈ سٹی کی سربراہی میں کنسورشیم شامل ہے ،نجکاری کمیشن اب قواعد و ضوابط کے تحت طے شدہ معیار کے مطابق اہلیت کا عمل انجام دے گا۔