اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دعا ہے ایرانی صدر اور ان کے رفقاء حادثے میں محفوظ اور بخیریت ہوں۔
سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ ابراہیم رئیسی سے ان کے حالیہ دورہ پاکستان میں انتہائی مفید ملاقات ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی کو پاک ایران دوستی اور خطے میں مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا بھرپور داعی پایا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ امتحان کی گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام ایرانی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔