ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی پہلی ویڈیو سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔
ویڈیو میں سرچ ٹیمز کے کچھ اہلکار بھی اس ہیلی کاپٹر کے ملبے کے پاس کھڑے نظر آرہے ہیں
اہلکاروں کی ٹیم بہت مشکل سرچ آپریشن کے بعد پہاڑوں اور گھنے جنگلوں کے درمیان ہیل کاپٹر کا ملبہ تلاش کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں شدید دھند کے دوران پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے پیش آيا۔
ابراہیم رئیسی اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دورے سے واپس آرہے تھے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کی صورتحال کے باعث حادثہ پیش آیا۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آيا جب ایرانی صدر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز شہر کی طرف جارہے تھے۔