وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مواصلاتی سیٹلائٹ کے مدار میں بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں کی اس شاندار کامیابی پر فخر ہے۔ پاک سیٹ ایم ایم ون کے زمین کے مدار میں بھیجے جانے سے ایک عظیم سنگ میل عبور کر لیا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا چین کے لانچنگ سینٹر سے سیٹلائٹ کا خلاء میں بھیجا جانا پاک چین مضبوط شراکت داری کا مظہر ہے۔ پاکستان اور اس کے عوام جدت اور ٹیکنالوجی کے ثمرات سے استفادہ کر سکیں گے۔
انھوں نے کہا کہ سیٹلائٹ مواصلاتی نظام میں ایک نئی روح پھونکے گا۔ سیٹلائٹ سے پورے ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جاسکے گی۔
وزیرِ اعظم نے کہا پاک سیٹ ایم ایم ون کا مدار میں کامیابی سے پہنچنا پاکستان کے تابناک مستقبل کی نوید ہے۔