امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے ہمارا ملک کرکٹ سے متعارف ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا میں ورلڈکپ اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنے کےلیے پُرعزم ہیں۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی امریکا جانے کےلیے پُرجوش ہے۔ ورلڈکپ سے ہمارا ملک کرکٹ سے متعارف ہوگا۔
امریکا پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے۔ امریکا پاکستان میں اعلیٰ معیار کی سرمایہ کاری چاہتا ہے۔