• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نیٹ فلکس کی سب سے سستی سبسکرپشن والا ملک بن گیا

نیویارک (نیوز ڈیسک)پاکستان دُنیا کا وہ واحد ملک بن گیا ہے جہاں مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے سبسکرپشن پیکیجز سب سے سستے ہیں۔ دسمبر 2023 میں Visual Capitalist کے مرتب کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں نیٹ فلکس کی ماہانہ سبسکرپشن فیس سب سے سستی 2.82ڈالر ہے جوکہ پاکستانی تقریباً 794 روپے بنتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے بعد جن ممالک میں نیٹ فلکس کا ماہانہ پیکیج سستا ہے ان میں ترکیہ3.38ڈالر،ارجنٹائن3.57ڈالر، مصر3.88ڈالر اور نائیجریا 4.88ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ دوسری جانب نیٹ فلکس کی سب سے مہنگی ماہانہ سبسکرپشن فیس سوئٹزرلینڈ میں 21.48ڈالر ہے، اس کے علاوہ ڈنمارک، گرین لینڈ، آئرلینڈ اور ریاست ہائے متحدہ میں نیٹ فلکس کی ماہانہ فیس 16.46ڈالر سے 15.49ڈالر تک ہے۔
یورپ سے سے مزید